ایرانی فوج بہادری سے ملک کا دفاع کر رہی ہے:آرمی ڈے پر رہبر انقلاب اسلامی
94
M.U.H
18/04/2026
تہران:مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے آرمی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام مین کہا ہے کہ ایرانی فوج پچھلی دو مسلط کردہ جنگوں کی طرح بہادری کے ساتھ ملک کے پانیوں، زمین اور پرچم کا دفاع کر رہی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای نے تمام سپاہیوں اور ان کے خاندانوں اور ایران کی عظیم قوم کو آرمی ڈے کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی فتح نے فوج کے طاقتور ہونے کا راستہ ہموار کیونکہ دشمن نے اسے کمزور بناکر رکھا ہوا تھا۔
آيت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے پیغام میں شہید رہبر کے یوم پیدائش (18 اپریل) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد فوج کے خلاف ہونے والے تمامتر منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے فوج کو تحلیل ہونے سے بچایا اور اس کی ترقی و پیشرفت کا راستہ ہموار کیا۔