ایران اور امریکہ کے مابین سمجھوتے کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
67
M.U.H
18/06/2026
تہران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ امام سید مجتبی خامنہ ای نے ایران اور امریکہ کے صدور کے مابین سمجھوتے پر دستخط کے بارے میں ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پرجوش اور باوفا ایرانی عوام!
جس طرح سے آپ مطلع ہوچکے ہیں، ایران اور امریکہ کے صدور کے مابین ایک سمجھوتے پر دستخط ہوا ہے۔
اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے، ذمہ داروں نے ہمدردی اور حسن نظر کے ساتھ بہت زیادہ کوششیں کیں، البتہ امریکی صدر اپنی بے بسی کے نتیجے میں مختلف طرح سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اصولی طور پر، میری رائے اس سے مختلف تھی لیکن محترم صدر جمہوریہ نے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے اور اس ادارے کے دیگر ارکان کی جانب سے جو وعدہ کیا ہے اور ایرانی عوام اور استقامتی محاذ کے حق کے تحفظ کے لیے جو اس اقدام کی ذمہ داری لی ہے اس کے پیش نظر، انہیں اس بات کی اجازت دی گئی۔
انہوں نے (صدر مملکت نے) واضح کیا ہے کہ اگر امریکی فریق نے افزوں طلبی اور لالچ کا مظاہرہ کیا تو وہ اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
اس لمحے سے، ہم یعنی آپ سرفراز قوم اور آپ کا یہ ناچیز خادم، وعدے پورے ہونے کے منتظر رہیں گے۔ لیکن واضح سی بات ہے کہ مستقبل میں منعقد ہونے والے مذاکرات، دشمن کی رائے کو تسلیم کرنے کے مترادف نہیں ہوں گے۔
امید ہے کہ ہمارے سرور امام زمانہ (عج) کی دعائے خیر ایران کی غیرتمند عوام کے لیے نصرتوں اور فتوحات کی نوید لے کر آئے۔