سوشل میڈیا پر رہبر انقلاب اسلامی کا عبرانی پیج: صیہونی حکومت دنیا کی سب سے زیادہ قابل نفرت حکومت ہے
64
M.U.H
26/08/2025
تہران:سوشل میڈیا کے ایکس پلیٹ فارم پر رہبر انقلاب اسلامی کے عبرانی پیج پر لکھا ہے کہ آج ہماری دشمن صیہونی حکومت دنیا کی قابل نفرت ترین حکومت ہے، اقوام بھی اس سے متنفرہیں اورحکومتیں بھی اس کی مذمت کرتی ہیں۔
سوشل میڈيا کے ایکس پلیٹ فارم پر KHAMENEI.IR کے عبرانی پیج پر پیر 25 اگست 2025 کی رات حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی مجلس کے اجتماع سے رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا ایک حصہ نشر ہوا ہے۔
اس پوسٹ ميں لکھا ہے کہ " آج ہماری دشمن، صیہونی حکومت دنیا کی سب سے زیادہ قابل نفرت حکومت ہے، اقوام بھی صیہونی حکومت سے منتفر ہیں اور حکومتیں بھی اس کی مذمت کرتی ہیں۔
ارنا کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے اتوار 24 اگست کی صبح حضرت امام علی رضآ علیہ الصلواۃ والسلام کے یوم شہادت کی مجلس کے اجتماع سے خطاب میں،" مکتب اہل بیت کی غیر معمولی نشرو اشاعت" اور اسلامی دنیا میں فلسفہ قیام امام حسین اور مسئلہ عاشورا نیز مکتب اہل بیت کی غیر معمولی نشرو اشاعت کو حضرت امام علی رضا علیہ الصلواۃ و السلام کی خراسان آمد کی اہم ترین برکات میں شمار کیا۔
آپ نے اپنے خطاب کے دوسرے حصے میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے، ایسی حکومت قرار دیا کہ جس سے دنیا میں سب سے زیادہ نفرت کی جاتی ہے۔