دفتر آیت اللہ سیستانی کی جانب سے ایران پر فوجی جارحیت کی شدید مذمت کا اعادہ
13
M.U.H
19/06/2025
آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے نجف اشرف میں واقع دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران پر جاری فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
بیان کا متن حسبِ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نجف اشرف میں مقیم اعلیٰ دینی قیادت ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران پر جاری فوجی جارحیت اور اس کی اعلیٰ مذہبی و سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اعلی دینی قیادت متنبہ کرتی ہے کہ اس نوعیت کا مجرمانہ اقدام _جو ناصرف مذہبی و اخلاقی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی اصول و ضوابط کی بھی کھلی پامالی ہے_ پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے نہایت سنگین نتائج کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ ایسا اقدام خطے کو مکمل طور پر عدم استحکام اور انتہا درجے کی افراتفری سے دوچار کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں اقوام کی مصیبتیں بڑھ جائیں گی اور ہر ایک کے مفادات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔
اسی تناظر میں، ہم دنیا کی تمام مؤثر عالمی قوتوں اور بالخصوص اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ظالمانہ جنگ کے خاتمے اور ایران کے جوہری معاملے کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کے قوانین کی روشنی میں ایک منصفانہ اور پُرامن راستہ اختیار کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔
(22 ذو الحجہ 1446ھ) بمطابق (19جون 2025ء)
دفتر سید سیستانی (دام ظلہ) - نجف اشرف