تہران: رہبر انقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس ملاقات میں انصاف کی فراہمی اور ایرانی عوام کے حقوق کی پیروی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال گیا گيا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کو ہدایت کہ وہ امریکی اور صیہونی جرائم کے نتیجے میں ہونے والے مادی اور غیر مادی نقصانات کے ازالے اور ایرانی عوام کے حقوق کی بالادستی کے لیے پرعزم کوشش کریں۔
ملاقات کے آغاز میں عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای نے انصاف کی فراہمی اور ایرانی قوم کے حقوق کی بالادستی کی غرض سے عدلیہ کی جانب سے انجام دیئے جانے والے اقدامات کی رپورٹ بھی رہبر انقلاب اسلامی کو پیش کی۔