۔12 ملکوں کی طرف سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مذمت
72
M.U.H
24/10/2026
روس، چین اور پاکستان سمیت دنیا کے 12 ملکوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ایٹمی تنصیبات پر کسی بھی حال میں حملہ نہیں ہونا چاہئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، دنیا کے 12 ملکوں، بیلاروس، برکینا فاسو، چین، کیوبا، اریٹریا، ایران، نکاراگوا، نائیجیریا، پاکستان، روس، تاجسکتان اور زمبابوے نے جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی کے اکاسیویں اجلاس میں، ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مخالفت اور مذمت میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان ملکوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے سیف گارڈ سسٹم کی نگرانی میں کام کرنے والے ایٹمی مراکز اور تنصیبات پر نہ حملہ ہونا چاہئے اور نہ ہی حملے کی دھمی دی جانی چاہئے۔