رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کا پہلا پیغام جاری
79
M.U.H
12/03/2026
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید مجتبیٰ خامنہ ای نے قوم کے نام اپنے پہلے پیغام میں فرمایا ہے کہ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کے شہداء کے خون کے بدلہ ضرور لیں گے۔
اس بیان میں جنگ ، فوج اور مختلف اہم امور پر روشنی ڈالی گئ ہے ۔
رہبر انقلاب اسلامی سید مجتبی خامنہ ای نے اپنے پیغام کے کئی حصوں میں، شہید رہبر انقلاب ، موجودہ جنگ، ایرانی قوم کی صورت حال ، نظام اسلامی، علاقائی ممالک اور جارح دشمنوں اور خود کو منتخب کئے جانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے زور دیا ہے کہ ہم ہر حالت میں دشمنوں سے ایرانی قوم کا حق اور ان کا انتقام لے کر رہیں گے۔
انہوں نے علاقائی ملکوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا راستہ امریکہ سے الگ کر لیں۔
انہوں نے ایرانی قوم کے نام اپنے اس پیغام میں آبنائے ہرمز کو بند رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا پہلا پیغام کچھ دیر قبل جاری کردیا گيا۔سات ابواب پر مشتمل اس اسٹریٹیجک پیغام میں شہید رہبر کی شخصیت، عوام، مسلح افواج، انتظامی اداروں اور مزاحمتی محاذ کے کردار اور فرائض کے علاوہ خطے کے ممالک اور دشمنوں کے مقابلے کے لیے اہم نکات پر مشتمل ہے۔
آپ کے پیغام کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:
عوام کی منشا کے مطابق دشمن کو پشیمان کردینے والا اور موثر دفاع جاری رکھا جائے، عوام کی موجودگی برقرار رہے، اور آبنائے ہرمز کو بند رکھا جائے۔-
قوم کے مختلف طبقوں کے درمیان اتحاد کو، جس کا عام طور پر مشکل حالات میں خاص شکل میں سامنے آتاہے، ہرگز کمزور نہ ہونے دیا جائے۔ اوریہ اتحاد اختلافات کو نظر انداز کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
موقع پر موثر موجودگی کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔جس کا مظاہرہ آپ نے جنگ کے ان ایام میں رات دن اپنی موجودگی کے ذریعے کیا۔
اس کے علاوہ سماجی، سیاسی، تعلیمی، ثقافتی، حتیٰ کہ سیکورٹی کے شعبوں میں اپنا کردا ادا کرتے رہیں۔