ایران اپنے خلاف ہونیوالے حملوں کا بدلہ لے گا: آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای
24
M.U.H
09/04/2026
ایران کے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران اپنے خلاف ہونے والے حملوں کا بدلہ لے گا، آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں لے کر جائیں گے۔ آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم پر بیان جاری کرتے ہوئے سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ سڑکوں پر عوام کی موجودگی 40 دنوں کی طرح جاری رہنی چاہیئے۔ ایران کے جنوبی پڑوسیوں کو سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے پیغام دیا کہ آپ ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں، شیطان کے جھوٹے وعدوں سے بچیں، ایران تمام مزاحمتی محاذوں کو متحد وجود کے طور پر دیکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا، ہم ابھی بھی جنوبی پڑوسیوں سے مناسب ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں، ہم انتظار کر رہے ہیں، تاکہ ہم آپ کو اپنا بھائی چارہ دکھا سکیں۔ اًیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اپنے شہید سپریم لیڈر اور اپنے شہداء کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہے، دشمن کے ساتھ بات چیت کے باوجود ایرانی عوام کو سڑکوں سے ہٹنا نہیں چاہیئے۔