ایرانی مسلح افواج صہیونی غاصب حکومت کو بے بس اور ناتوان کردیں گی: آیت اللہ خامنہ ای
20
M.U.H
14/06/2025
رہبر معظم نے صہیونی حملوں کے حوالے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج پوری طاقت سے جواب دے کر اسرائیل کو بے بس کردیں گی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلی ویژن پر جاری ایک پیغام میں ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ عمل کریں گی اور صہیونی غاصب و رذیل صہیونی حکومت کو بے بس و ناتوان کرکے چھوڑیں گی۔
آیت اللہ العظمی خامنہای نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ صہیونی حکومت اس جنایت کے بعد سزا سے نہیں بچ پائے گی۔ ملتِ ایران کو یقین ہونا چاہیے کہ اس سلسلے میں ہرگز کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔