صہیونی حکومت نے اپنے تلخ انجام کا سامان خود فراہم کیا: آیت اللہ خامنہ ای
33
M.U.H
13/06/2025
ایران عزیز پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا عوام کے نام پیغام
پیغام کی تفصیلات:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایران کے عظیم عوام!
صیہونی حکومت نے آج صبح، ہمارے عزیز ملک پر جارحیت سے اپنا گھناؤنا ہاتھ خون سے رنگ دیا اور اپنی ذات خبیث کو رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر سب پر ظاہر کردیا۔
صیہونی حکومت کو اب سخت سزا کا انتظار کرنا ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ اب انہیں نہیں چھوڑے گا، باذن اللہ
دشمن کی جارحیت میں کئی کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے۔ ان (کمانڈروں) کے قائم مقام فوری طور پر اور بلاوقفہ ان کی ذمہ داریاں پوری کریں، ان شاء اللہ
صیہونی حکومت نے اس جرم کا ارتکاب کرکے، اپنے لیے ایک تلخ اور دردناک انجام کا انتظام کرلیا ہے اور یقینا اسے حاصل کرے گا۔