-
اسرائیل کے خلاف مثالی قدم
- سیاسی
- گھر
اسرائیل کے خلاف مثالی قدم
18
M.U.H
27/08/2025
0
0
تحریر: سیما مشتاقان
ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپر وولکیمپ نے گذشتہ رات اسرائیل کے خلاف مزید پابندیوں کے لیے کابینہ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مرکزی دائیں بازو کی نیو سوشل کنٹریکٹ پارٹی کے رکن وولکیمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف "بامعنی اقدامات" کے معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں اور موجودہ پابندیوں پر اپنے ساتھیوں کی طرف سے بار بار مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کی کوشش تھی کہ انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزراء Bezalel Smotrich اور Itamar Ben-Guer پر فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے تشدد کو بھڑکانے میں ان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے انکے ہالینڈ میں داخلے پر پابندی لگائی جائیں۔
ڈوئچے نیوز کے مطابق، سماجی امور کے وزیر ایڈی وین ہیجم، وزیر داخلہ جوڈتھ اوٹرمارک، وزیر تعلیم ایپو بروئنز اور وزیر صحت ڈینیل جانسن سمیت چار دیگر وزراء نے وولکیمپ کے استعفیٰ کے فوراً بعد اپنے استعفیٰوں کا اعلان کیا ہے۔ ہالینڈ کی حکومت کے بعض وزرا کے غزہ جنگ کے حوالے سے ملک کی سرکاری پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً مستعفی ہونے کے باوجود ڈچ پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کا بائیکاٹ کرنے اور فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ایران پریس کے مطابق ہالینڈ کے ارکان پارلیمنٹ نے ہفتے کی شب ایک اجلاس میں مغربی ایشیا کے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تاہم اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ یا حکومت سے ہتھیاروں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ بعض نمائندوں نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کی درخواست بھی کی لیکن اس پر اتفاق نہیں ہوا۔ تاہم پارلیمنٹ کے ارکان نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی صحافیوں اور مبصرین کو غزہ پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دے۔
عوامی دباؤ کے باوجود، ڈچ پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کا بائیکاٹ کرنے اور فلسطین کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، حالانکہ وزیر خارجہ اور اس ملک کی حکومت کے دیگر آٹھ اراکین پہلے ہی "غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے ساتھ ڈچ حکومت کی خاموشی اور مداخلت" کے خلاف احتجاجاً اپنے اجتماعی استعفے پیش کر چکے ہیں۔ ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپر وولککیمپ نے اتحادی شراکت داروں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مزید کارروائی کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔
وولککیمپ نے کہا ہے کہ "ڈچ حکومت نے پہلے بھی کچھ اہم اقدامات کیے ہیں، لیکن وہ غزہ اور مغربی کنارے کی صورت حال پر مزید کچھ کرنے کی پابند ہے۔" بی بی بی اور وی وی ڈی پارٹیوں کے ساتھ کسی بھی نئے اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے، Volkkamp نے کہا ہے کہ وہ "اب اپنے منصوبوں کو آگے نہیں بڑھا سکتے اور انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔"
غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں پیدا ہونے والی اشیا کا بائیکاٹ اور حکومت سے ہتھیاروں کی خریداری روکنا وولکمپ اور دیگر وزراء کے مطالبات میں شامل ہے۔ سیاسی مبصرین اس اقدام کو ہالینڈ میں حالیہ برسوں میں سب سے بڑے سیاسی بحران کے طور پر دیکھتے ہیں، جس نے کمزور حکمران اتحاد کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ہفتے کی شب ایک بیان میں اسرائیلی پابندیوں پر ہالینڈ کے وزیر خارجہ سمیت متعدد وزراء کے استعفے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے جرات مندانہ اور اخلاقی اقدام قرار دیا۔ حماس نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے عوام کو جس نسل کشی کی جنگ اور بھوک کا سامنا ہے، اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مستعفی ہونے والے ہالینڈ کے وزراء کا یہ اصولی موقف انسانی اقدار کا مظہر ہے اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری کی تصدیق کرتا ہے۔