امریکہ کےساتھ کینیڈا کے روایتی تعلقات ختم ہو چکے ہیں:مارک کارنی
13
M.U.H
30/04/2025
کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم "مارک کارنی" نے کہا کہ امریکہ کا قائم کردہ آزاد عالمی تجارتی نظام ختم ہو گیا جس پر دوسری جنگ عظیم کے بعد کینیڈا انحصار کرتا رہا۔ یہ المیہ ہے تاہم نئی حقیقت بھی یہی ہے۔ ہم نے امریکہ کی خیانت کے دکھ کو برداشت کر لیا لیکن ہمیں کبھی اس سبق کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ہمیں اپنا خیال رکھنا چاہیے اور سب سے اہم بات کہ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے۔ مارک کارنی نے ان خیالات کا اظہار انتخابات جیتنے کے بعد وکٹری سپیچ میں کیا۔ Axios کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے نومنتخب وزیر اعظم، امریکہ کے ساتھ اپنے ملک کی نئی سرحدیں بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے مارک کارنی نے کہا کہ اب دونوں ممالک کے درمیان روایتی تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ مارک کارنی کے الفاظ بہت سے کینیڈین کی ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ کینیڈینز حالیہ انتخابات کو امریکہ اور "ڈونلڈ ٹرامپ" کے ساتھ اپنے تعلقات کو ریفرنڈم کے طور پر دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے بارہا اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے کینیڈی مصنوعات پر عائد ٹیرف میں اضافہ بھی کیا ہے۔