نبا فاؤنڈیشن کی مولانا کلب جواد نقوی پر حملے کی مذمت؛ حکومت سے فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ
11
M.U.H
17/10/2025
نبا فاؤنڈیشن ہندوستان نے ایک بیان میں حجت الاسلام مولانا کلب جواد نقوی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا ہے کہ ہم نبا فاؤنڈیشن ہندوستان کی جانب سے سخت الفاظ میں اس ظالمانہ اور غیر انسانی واقعے کی مذمت کرتے ہیں جس میں معزز عالم دین، حجت الاسلام مولانا سید کلب جواد نقوی صاحب پر ناجائز حملہ کیا گیا؛ یہ حملہ نہ صرف انسانی اقدار، اخلاقی اصولوں اور مذہبی روایات کے منافی ہے، بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور امن کے لیے بھی ایک خطرہ ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات معاشرے میں نفرت، خوف اور انتشار پھیلاتے ہیں اور کسی مہذب معاشرے میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔
بیان میں کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حملہ آور کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ذمہ داران کو عبرتناک سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسے غیر اخلاقی اقدامات سے گریز کرے۔ نبا فاؤنڈیشن ہر وقت امن، رواداری اور احترام کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے اور ایسے ناقابلِ قبول رویوں کی شدید مزمت کرتا ہے۔ ہم معاشرے کے ہر فرد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امن و احترام کی راہ اپنائے اور ایسے ناپسندیدہ واقعات کے خلاف آواز بلند کرے۔