لکھنؤ، 7 مئی: مجلسِ علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا کلب جواد نقوی نے ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد کہا کہ ہم ہر حال میں اپنی ملک کی فوج کے ساتھ ہیں۔ پاکستان نے پہلگام میں جو کیا وہ دہشت گردی تھی، اس کا جواب دینا ضروری تھا۔
مولانا نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور نہ ہی ہندوستان نے کبھی جنگ کی حمایت کی ہے۔ لیکن اگر کوئی ہمارے ملک کے امن و سکون کو برباد کرے گا تو ہمیں جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔