پہلگام کا انتقام لینے کے بعد وزیراعظم مودی کا پہلا ردعمل، کہا- جیسی تیاری تھی، فوج نے ویسا ہی کیا
37
M.U.H
07/05/2025
نئی دہلی: دیر رات ایک سے ڈیڑھ بجے کے درمیان پاکستان کے 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کوتباہ کردینے کے بعد ہندوستانی فوج کے تئیں زبردست جوش وخروش ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے بھی اس سے متعلق کابینہ کی میٹنگ کی ہے۔ کابینہ ذرائع کے مطابق، میٹنگ کے دوران وزیراعظم مودی نے پاکستان کے خلاف چلائے گئے سرچ آپریشن کی جانکاری کابینہ کے ساتھیوں کو دی۔
وزیراعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی فوج نے تیاری کے مطابق، بغیرکسی غلطی کے کارروائی کوانجام دیا ہے۔ یہ ہمارے لئے فخرکا لمحہ ہے۔ وزیراعظم مودی نے فوج کی تعریف کی۔ اس کے بعد مرکزی کابینہ کے سبھی وزرا نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کے تئیں اپنا اعتماد جتاتے ہوئے کہا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔
100 دہشت گردوں کے مارے جانے کا دعویٰ
واضح رہے کہ دیر رات کوہندوستان نے پاکستان کے اندرکل 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں جن میں مریدکے واقع لشکرطیبہ کے ہیڈ کوارٹر، بہاول پورمیں جیش محمد کےلانچنگ پیڈ سے لے کردیگرتمام مقامات پرمیزائل حملے کئے۔ اس میں کم ازکم 100 دہشت گردوں کے مارے جانے کی بات رپورٹ کی جا رہی ہے۔
ہندوستانی فوج نے دی ایئراسٹرائیک کی مکمل جانکاری
ہندوستانی فوج نے پاکستان کی دہشت گردی کا انتقام لے لیا۔ ”آپریشن سندور“ کوانجام دینے والی فوج نے پریس کانفرنس کے ذریعہ پوری جانکاری دی ہے۔ پریس کانفرنس میں دوخاتون آفیسراورخارجہ سکریٹری وکرم مصری نے مہم کی پوری جانکاری دی۔ کرنل صوفیہ قریشی اورونگ کمانڈرویومیکا سنگھ نے صحافیوں کوخطاب کیا۔ خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ وحشیانہ تھا۔ دہشت گردوں نے انہیں ان کے اہل خانہ کے سامنے گولی ماردی۔ حملہ آورٹی آرایف کا تعلق لشکرطیبہ سے تھا۔ حملے کے بعد ان سے معلومات دینے کوکہا گیا۔ پاکستانی دہشت گردوں سے ان کے روابط بے نقاب ہوئے۔ پاکستان دنیا بھرمیں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کے طورپرجانا جاتا ہے۔ پاکستان دنیا کوگمراہ کررہا ہے۔ وہ دہشت گردوں کے بارے میں جھوٹ بولتا ہے۔ خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ آج ہندوستان نے اپنا حق استعمال کیا۔ ہم نے بہت محتاط ہوکرکارروائی کی۔ ہم نے جواب دینے کا حق استعمال کیا۔ یہ کارروائی دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کوتباہ کرنے کے ہدف کے ساتھ کی گئی۔