ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لئے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط
5
M.U.H
28/11/2025
ہندوستان اور اسرائیل نے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر) پر دستخط کیے ہیں۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موجود بھارتی کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور اسرائیل کی معیشت اور صنعت کے وزیر نیربرکت نے ٹی او آر پر دستخط کیے۔ پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ازسرِ نو تشکیل دینا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر نے کہا ہےکہ ہندوستان ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور مستقبل میں یہ بڑی عالمی قوت ہوگا۔
ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان دستخط شدہ فریم ورک کے تحت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا، سرمایہ کاری کے فروغ میں سہولت، ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے تعاون میں اضافہ اور خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے قواعد میں نرمی جیسے امور شامل ہیں۔