مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت
6
M.U.H
28/11/2025
تہران: وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے جرائم اور مغربی کنارے کے باشندوں کے قتل و تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے نابلس اور جنین میں فلسطینی کیمپوں پر صیہونی فوج اور آباد کاروں کے مسلسل حملوں، فلسطینیوں کے قتل عام، مغربی کنارے کے مکینوں کی من مانی گرفتاریوں اور فلسطینی کسانوں کے گھروں اور کھیتوں کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اس کا سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.