غزہ میں 9 شہید بچوں کا باپ بھی شہید، اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری درجنوں شہید اور زخمی
38
M.U.H
01/06/2025
فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے قصبے القرارہ میں کئی رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ صیہونی فوج کے توپ خانے نے بھی القرارہ پر گولہ باری کی جبکہ صیہونی فوج کے توپ خانے نے غزہ کے علاقے التفاح اور التوام پر بھی گولہ باری کی ہے۔
درایں اثنا گذشتہ دنوں خان یونس پر صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے نو بچوں کا باپ حمدی النجار آج زخموں کی تاب نہ لاتے شہید ہو گیا۔ فلسطینی حکومت کے میڈیا دفتر نے بھی آج کہا ہے کہ غزہ پٹی کے شہر رفح کے مغرب میں امداد تقسیم کرنے کے مرکز کے قریب فلسطینی نوجوانوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک کم از کم تیس فلسطینی شہید اور ایک سو بیس زخمی ہو چکے ہیں ۔