اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے اسرائیل سے نکل جائیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یمن کا سخت انتباہ
38
M.U.H
02/06/2025
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ صنعا آنے والے دنوں میں قابضین کے خلاف مزید سخت فیصلے لے سکتا ہے جس سے مقبوضہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو سخت خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے اسرائیل میں سرمایہ کاری کرنے والی تمام کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور ان پر زور دیا کہ وہ جلدی سے نکل جائیں ۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کے حالات ان کمپنیوں کے لیے بہترنہیں ہیں اور انہیں اپنے قیام پر اصرار کرنے اور کسی بھی ممکنہ نقصان کے نتائج کیلئے تیار رہنا چاہئیے۔
مہدی المشاط نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے والی بعض کمپنیوں کی جانب سے یمنی مسلح افواج کے انتباہات کو نظر انداز کرنا ان کی سرگرمیوں کو ایک خطرناک مہم جوئی میں بدل دے گا جس سے ان کو مقبوضہ فلسطین میں باقی رہنے کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔