عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کو دہشت گرد اسرائیل نے روکا، سعودی وزیر خارجہ کو بھی نہیں دی اجازت
37
M.U.H
01/06/2025
صہیونی حکومت نے عرب وزرائے خارجہ کو غرب کے دورے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔
مغربی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں عرب اور ترک وزرائے خارجہ کے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مجوزہ دورے کو روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صہیونی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب، امارات، مصر، اردن، قطر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کو فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ملاقات کے لیے رام اللہ جانے کی اجازت نہیں دے گی۔
یہ دورہ آئندہ اتوار کو طے تھا اور اس کا مقصد غزہ کی جنگ، فلسطینی ریاست کے قیام اور علاقائی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کرنا تھا۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے بھی ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیل عرب وزرائے خارجہ کی رام اللہ میں میزبانی کے منصوبے کا مخالف ہے، کیونکہ اس کا مرکزی ایجنڈا فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنا ہے جو اسرائیل کے لئے ناقابل قبول ہے۔