امریکہ کی یمن پر ننگی جارحیت؛ صعدہ کے ہسپتال زخمیوں سے بھرگئے
36
M.U.H
28/04/2025
یمنی صوبے صعدہ پر امریکی جارحیت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں نہتے شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن پر امریکی جنگی طیاروں کی تازہ بمباری نے ایک اور خونریز سانحہ رقم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف کے برط العنان علاقے پر چار بار بمباری کی جبکہ صعدہ میں ہی ایک جیل پر بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس جیل میں کم از کم 100 غیرقانونی افریقی مہاجرین قید تھے۔
صعدہ کے شہری دفاع اور سیکیورٹی ادارے متاثرین کی مدد اور لاشوں کو ملبے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صعدہ شہر کے اسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں۔
امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع بنی الحارث علاقے پر بھی گذشتہ رات بمباری کی تھی۔
عینی شاہدین نے یمن کے دیگر علاقوں خصوصا الحدیدہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔