عراقچی: ہم نے افزودگی کی کوئی تجویز نہیں دی نہ ہی امریکہ کی جانب سے ایسی کوئی درخواست ہوئی
32
M.U.H
20/02/2026
تہران: وزیر خارجہ سید عباس نے امریکی ٹی وی شو Morning Joe کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ایران نے جوہری افزودگی پر مبنی کوئی تجویز دی ہے نہ ہی امریکہ نے "زیرو انرچمنٹ" کی کوئی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن رہنے اور اس کے بدلے پابندیاں ہٹائے جانے کی ضمانت پر بات چیت جاری ہے۔
وزیر خارجہ عراقچی نے ٹی وی شو کے میزبان کے اس سوال کے جواب میں کہ صدر ٹرمپ یہ پروگرام اکثر دیکھتے رہتے ہیں تو صدر اور کانگریس کے ارکان کو آپ کیا کہنا چاہیں گے، کہا کہ امریکی حکومتیں ہمارے خلاف ہر طرح کی حرکت کا ارتکاب کر چکی ہیں، من جملہ جنگ، پابندیاں، ٹریگر مکینزم و غیرہ لیکن کسی کا بھی نتیجہ نہیں نکلا لہذا ایرانی عوام سے احترام سے پیش آیا جائے تو جواب بھی اس دائرے میں رہ کر دیا جائے گا لیکن اگر زور زبردستی اور دھونس دھمکی کی زبان میں بات کی گئی تو ہمارا جواب بھی اسی نوعیت کا ہوگا۔
سید عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایرانی عوام اپنا وقار سب پر ثابت کرچکے ہیں اور ہم صرف اسی کو عزت سے جواب دیتے ہیں جو ملت ایران سے عزت سے بات کرتا ہے۔