ٹرمپ انتظامیہ کے نئے اقدامات، پناہ گزینوں کی راہیں مزید دشوار
30
M.U.H
20/02/2026
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک میمو کے مطابق، جن پناہ گزینوں نے گرین کارڈ کے لیے درخواست دی ہے، ایک سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد ان کی درخواست کا جائزہ لینے کیلئے انھیں ایک مرتبہ پھر جیل جانا ہو گا۔ پناہ گزینوں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس فیصلے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی تقریباً دو لاکھ پناہ گزینوں میں خوف و ھراس اور تشویش پیدا کر رہی ہے جو سابق صدر جوبائیڈن کے دور صدارت میں امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔ یہ معاملہ اس وقت متنازع ہو گیا جب منیسوٹا کی ایک عدالت میں پناہ گزینوں کو گرفتار اور ملک بدرکرنے سے بچانے کے لیے ایک عارضی حکم میں توسیع پر غور کرنے کے لیے سماعت ہوئی ۔