ہرممکن طریقے سے ایران کے ساتھ معاہدہ کریں گے: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ
5
M.U.H
20/02/2026
نیویارک: متعدد بار تضاذ بیانی کرنے والے امریکی صدر ایک پھر دعویٰ کیا ہے کہ ہم ہر ممکن طریقے سے ایران کے ساتھ معاہدہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے صدارتی طیارے "ایئر فورس ون" پر صحافیوں کے ایک گروپ کے درمیان تضا بنانی سے کام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ سفارت کاری جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں آئندہ 10 سے 15 دن کے اندر میں فیصلہ کریں گے اور وہ سجھتے ہیں کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے اتنا عرصہ کافی ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ "یا تو ہم ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائے یا ہم ایسے معاہدے تک پہنچ جائیں گے جو ہم چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 دن کافی ہوں گے۔"
اپنے دعوؤں اور دھمکیوں کو دہراتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو "ان کے ساتھ بہت برا ہوگا"، لیکن انہوں نے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی۔