ایران کے جائز حقوق کی حمایت کرتے ہیں/ روسی وزیر خارجہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے گفتگو
31
M.U.H
20/02/2026
ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے جمعہ کے روز ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے مذاکرات میں تہران کے جائز حقوق کےاحترام اور منصفانہ سیاسی اور سفارتی حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سرگئی لاوروف نے اس فون کال میں جنیوا میں ہونے والے بالواسطہ امریکہ ایران مذاکرات کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے جوہری مسئلے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
روسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر مذاکراتی عمل کی حمایت کا اعادہ کیا جس کا مقصد ایران کے جائز حقوق کا احترام کرتے ہوئے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے اصولوں کے مطابق منصفانہ سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اس فول کال میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔