ایران نے اسرائیل کے خلاف نئے میزائل داغ دیئے، سائرن گونجنے لگے
23
M.U.H
17/06/2025
دن بھر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کی جانب سے چوتھے روز بھی "آپریشن وعدہ صادق 3" کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر جدید بیلسٹک میزائل داغ دیئے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل فضاؤں میں ہیں اور اسرائیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، حیفہ اور دیگر علاقوں میں سائرن بجا کر شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں تک جانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔