وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ اُنہوں نے اور قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈس نے مغربی ایشیا اور یورپ میں جاری تنازعات پر "تشویش کا اظہار" کیا ہے اور دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ "یہ جنگ کا دور نہیں ہے۔ مودی نے یہ بات یہاں صدر کرسٹوڈولائیڈس کے ساتھ جامع بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہم دونوں نے مغربی ایشیا اور یورپ میں جاری تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان تنازعات کے منفی اثرات صرف انہی علاقوں تک محدود نہیں ہیں۔ ہم دونوں کا ماننا ہے کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے۔ بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے اور استحکام بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کا یہ دورہ ہندوستان اور قبرص کے تعلقات میں ایک "نیا باب رقم کرنے کا سنہری موقع" ہے۔