ڈھاکہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے سینٹرل بینک نے کچھ نئے کرنسی نوٹ جاری کئے ہیں، جن میں بنگلادیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی تصویر نہیں ہے۔بنگلادیش کے نئے کرنسی نوٹوں میں شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کی جگہ ملک کی تاریخی عمارتوں اور قدرتی مناظر کی تصویر نے لے لی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اب تک بنگلادیش کے سبھی نوٹوں پر شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہوا کرتی تھی۔اس سے پہلے بھی بنگلادیش میں خالدہ ضیا کے دور حکومت میں بھی کرنسی نوٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹائی جاچکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بنگلادیش میں ملک گیر تحریک کے بعد شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی شیخ حسینہ کی حکومت گرگئی تھی جس کے بعد بنگلادیش کے معروف ماہراقتصاد اور گرامین بینک کے بانی محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم ہوئی اور شیخ حسینہ نے ملک چھوڑ کر ہندوستان میں پناہ لے رکھی ہے۔