ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں: ڈونلڈ ٹرامپ
14
M.U.H
08/05/2025
امریکی صدر "ڈونالڈ ٹرامپ" اپنے غیر سنجیدہ بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ایران سے مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم تہران پر بمباری کئے بغیر کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے ان خیالات کا اظہار معروف اینکر Hugh Hewitt کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرامپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پلانٹس پر موجود سینڑی فیوجز کو معاہدے یا بمباری کے ذریعے ناکارہ بنایا جائے گا۔ Hugh Hewitt نے ڈونلڈ ٹرامپ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ایران کو بتایا ہے کہ وہ افزودہ ہوئی یورینیم اور سینٹری فیوجز ہماری تحویل میں دے دے یا حملے کے لئے تیار رہے؟۔ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ سادہ سی بات ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میں ایک ایسے مضبوط و تصدیق شدہ معاہدے کو ترجیح دوں گا جس کی رو سے ہم سینٹری فیوجز کو ناکارہ بنائیں یا پھر انہیں جوہری ہتھیاروں سے پاک کریں۔ انہوں نے ایرانی ایٹمی پروگرام کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس صرف دو ہی آپشن ہیں یا تو ان کے سینٹروی فیوجز کو آرام سے اتروا لیں یا پھر بے دردی سے انہیں تباہ کر دیں۔