ایران جنگ: امریکی ایوان نمائندگان میں صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور
16
M.U.H
15/09/2026
امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان کی جانب سے ایران جنگ کے حوالے سے یہ تیسری مرتبہ ہے کہ صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے، قرارداد کی منظوری میں ڈیموکریٹس کے ساتھ بعض ریپبلکن ارکان نے بھی حمایت کی۔ یہ ووٹنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے چند ہفتے قبل ہوئی ہے، ڈیموکریٹ ارکان نے اسے ایران جنگ کے حوالے سے اپنی اب تک کی اہم ترین کوشش قرار دیا ہے۔ قرارداد کی منظوری کے باوجود اس کے عملی طور پر نافذ ہونے کیلئے سینیٹ کے مرحلے سمیت مزید آئینی اور قانونی مراحل درکار ہوں گے، اس سے قبل بھی ایران جنگ کے معاملے پر کانگریس میں صدر کے اختیارات محدود کرنے کی کوششیں سامنے آ چکی ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے ساتھ جنگ کی مالی لاگت بھی امریکی سیاست میں زیر بحث ہے۔کانگریشنل بجٹ آفس کے مطابق اگست 2026ء تک جنگ پر امریکا کے تقریباً 38 ارب ڈالر خرچ ہو چکے تھے اور اخراجات میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔