جنرل محسن رضائی: جب تک ایران کی شرائط پوری نہ ہوجائيں، مذاکرات نہیں ہوں گے
9
M.U.H
15/09/2026
تہران :ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے ایکس پر ایک پیغام جاری کرکے لکھا ہے کہ امریکی صدر کی تضاد بیانی کے فریب میں نہ آئيں۔
انھوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صدر کے متضاد اشاروں سے دھوکہ نہ کھائيں۔کبھی کہتے ہیں مذاکرات نہیں کریں گے اور کبھی کہتے ہیں مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔"
ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے لکھا ہے کہ "تیل اور آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال اور توازن بدل گیا ہے اور نتائج پر قابو پانے نیز جو ہونے جارہا ہے، اس کی روک تھام کے لئے ہاتھ پیر مارنا بے فائدہ ہے۔"
جنرل محسن رضائی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ" جب تک ایرانی کی شرائط پوری نہیں کردی جاتیں، اس وقت تک کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ بس۔"