سعودی عرب کی برطانیہ سے انصار اللہ کے خلاف کارروائی کی درخواست
9
M.U.H
15/09/2026
امریکہ کی جانب سے یمن پر حملے سے انکار کے بعد ریاض نے لندن سے رجوع کرتے ہوئے انصار اللہ کے خلاف فوجی کارروائی اور اپنی تیل تنصیبات کے تحفظ کے لیے برطانوی حمایت طلب کرلی ہے۔
سعودی عرب نے یمن میں مداخلت اور انصار اللہ کے خلاف حملے کے لیے اب برطانیہ سے مدد طلب کی ہے۔
بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم سعودی عرب کی اس درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں، جس میں انصار اللہ کے خلاف کارروائی اور سعودی عرب کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے فوجی حمایت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے ریاض نے امریکی صدر ٹرمپ سے انصار اللہ کے خلاف کاروائیوں میں حمایت کی درخواست کی تھی تاہم صدر ٹرمپ نے اس درخواست پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔