تہران دہلی تعلقات کے فروغ کے وسیع امکانات ہیں: صدر ایران کی ہندوستان وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو
5
M.U.H
30/06/2026
تہران: صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران اور نئی دہلی کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے اور دونوں ممالک برکس کے پلیٹ فارم سے دو طرفہ اور کثیر الفریقی تعاون کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے برکس کے تیل اور توانائی کے وزراء کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان اس کثیرالفریقی میکانزم جیسے برکس کے پلیٹ فارم تعاون اور تعاملات کو مزید فروغ ملے گا۔
نریندر مودی نے حالیہ جنگ میں عظیم ایرانی رہنما، ایرانی حکام اور شہریوں کی شہادت پر ہندوستانی حکومت اور عوام کی طرف سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید رہبر کی تدفین میں شرکت کے لیے خصوصی وفد بھیجنے کا اعلان کیا۔
ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس خطے میں سلامتی اور استحکام نہ صرف خطے کے ممالک کے لیے، بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی بنیادی اہمیت رکھتا ہےلہذا تمام ممالک کو اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لانا چاہییں۔