سعودی عرب اور چین کے درمیان خطے کی تازہ ترین صورتحال پر مشاورت
5
M.U.H
30/06/2026
سعودی عرب نے خطے اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین پیش رفت پر مشاورت کے لیے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو بیجنگ بھیجا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے اپنے دورۂ بیجنگ کے دوران چینی حکام سے پہلی ملاقات میں چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات کی۔ سعودی وزارت خارجہ نے آج اعلان کیا کہ فیصل بن فرحان اور چین کے نائب صدر ہان ژنگ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا اور مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان چین کی اعلیٰ قیادت سے متعدد ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، فیصل بن فرحان اور چین کے نائب صدر ہان ژنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور سعودی وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات میں غیر معمولی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے ریاض اور بیجنگ کے درمیان باہمی اعتماد اور مشترکہ نقطۂ نظر پر زور دیا۔