ایران کی مسلح افواج کے بارے میں یورپی یونین کی قرارداد کی شدید مذمت: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کا بیان
36
M.U.H
30/01/2026
تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے ملک کی مسلح افواج کے خلاف یورپی یونین کی قرار داد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے نتائج کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
وزارت خارجہ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے ایران پر الزام تراشیاں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر بے بنیاد لیبل لگایا جانا گویا پوری ایران کے قوم کے خلاف اقدام ہے۔ بیان میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غیر قانونی، غیر منصفانہ اور من گھڑت قرارد یا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے غیر دانشمندانہ فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیاسی، قانونی اور سلامتی کے نتائج کی ذمہ داری یورپی پالیسی سازوں، خاص طور پر اس قرارداد بانیوں پر عائد ہوگی۔
بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئي ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، کسی بھی بیرونی مداخلت اور دہشت گردانہ حملوں صورت میں اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
ایران وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ تہران یورپی یونین کے اس غیر قانونی اور ایران مخالف اقدام کے مقابلے میں ایرانی قوم کے جائز مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے گا۔