یوگی 40 دن میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگا دیں: سوامی اویمکتیشورانند
35
M.U.H
30/01/2026
وارانسی (اتر پردیش):سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے جمعہ کو اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ 40 دن کے اندر "گائے کے ذبح پر پابندی لگا کر اپنے ہندو پرست ہونے کی وابستگی" ثابت کریں۔ سوامی اویمکتیشورانند نے مونی امواسیا کے موقع پر، پیارگراج انتظامیہ کی طرف سے سنگم میں غسل کرنے سے روکنے کے خلاف 18 جنوری سے جاری دھرنے کو باضابطہ طور پر جمعہ کو ختم کر دیا۔
انہوں نے وارانسی میں صحافیوں سے کہا، "جب میں وہاں (پیارگراج) 11 دن تک بیٹھا رہا، تب کسی بھی افسر نے مجھے غسل کے لیے نہیں کہا۔ اب بہت دیر ہو گئی ہے۔ میں اگلے سال ماگھ میلے میں جاؤں گا اور عزت کے ساتھ غسل کروں گا۔"
سوامی اویمکتیشورانند نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا، "وہ 40 دن کے اندر گائے کے ذبح پر پابندی لگا کر اپنے ہندو پرست ہونے کی وابستگی ثابت کریں۔" انہوں نے کہا، ہماری پہچان کے ثبوت مانگے گئے اور ہم نے انہیں پیش کر دیا۔
اب آپ کو اپنے ہندو پرست ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا، ہندو ہونے کی پہلی سیڑھی گائے سے محبت کرنا ہے۔ گائے کو 'رکشا ماتا' قرار دیں اور اتر پردیش سے گائے کا گوشت برآمد کرنے پر پابندی لگائیں، تب ہم مانیں گے کہ آپ ہندو پرست ہیں۔