عراق: داخلی معاملات میں ٹرمپ کی مداخلت پر دعوہ پارٹی کا شدید رد عمل
4
M.U.H
29/01/2026
اسلامی دعوت پارٹی نے اپنے آفیشل پیج پر ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیان کے جواب میں آیات قرآنی کے ساتھ نامزد وزیر اعظم نوری المالکی کی تصویر شائع کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت پسندانہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ نوری المالکی کوعراق کا وزیر اعظم نہیں بننا چاہیے کیونکہ اگر وہ وزیر اعظم بن گئے تو امریکہ عراق کی مزید مدد نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل نامی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا "میں نے سنا ہے کہ عظیم ملک عراق سابق وزیر اعظم نوری المالکی کو ایک بار پھر وزیر اعظم منتخب کر کے ایک بُرا انتخاب کر نے جارہا ہے۔"
صدر ٹرمپ نے امریکی مداخلت پسندانہ اقدامات کے عراقی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا ذکر کیے بغیر یہ دعویٰ کیا کہ آخری بار جب نوری المالکی عراق میں برسراقتدار تھے تو ملک غربت اور افراتفری میں ڈوبا ہوا تھا اور بقول اُن کے "ہمیں ایسا دوبارہ نہیں ہونے دینا چاہیے۔"
عراقی میڈیا کے مطابق ملک کی شیعہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے ایک بیان جاری کرکے نوری المالکی کو ایک بار پھر وزیراعظم بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔