ایران کے جوہری مراکز پر حملے کی رپورٹ دینے پر امریکی جنرل برطرف
11
M.U.H
23/08/2025
امریکی وزیر دفاع نے انٹیلی جنس رپورٹ پر اختلاف کے بعد ایک اعلیٰ جنرل سمیت تین فوجی افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔
جنرل جیفری کروز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ جون میں ایران کے جوہری مراکز پر امریکی حملے کا خاطر خواہ اثر نہیں ہوا۔ یہ رپورٹ صدر ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کردی گئیں۔
رپورٹ سامنے آنے کے بعد ٹرمپ سخت برہم تھے اور بالآخر جنرل سمیت دیگر افسران کو برطرف کردیا گیا۔