ایمسٹرڈیم :حکومت کی طرف سے صیہونی حکومت پر "معنی خیز پابندیاں" لگانے سے انکار کے بعد، نو ڈچ کابینہ کے وزراء نے ایک بے مثال اقدام میں استعفیٰ دے دیا ہے۔
ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپر وولککیمپ نے گذشتہ رات اسرائیل کے خلاف مزید پابندیوں کے لیے کابینہ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
مرکزی دائیں بازو کی نیو سوشل کنٹریکٹ پارٹی کے رکن وولکیمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف "بامعنی اقدامات" کے معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں اور موجودہ پابندیوں پر اپنے ساتھیوں کی طرف سے بار بار مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان کی کوشش تھی کہ انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزراء Bezalel Smotrich اور Itamar Ben-Guer پر فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے تشدد کو بھڑکانے میں ان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے داخلے پر پابندی لگائی جائیں۔
ڈوئچے نیوز کے مطابق، سماجی امور کے وزیر ایڈی وین ہیجم، وزیر داخلہ جوڈتھ اوٹرمارک، وزیر تعلیم ایپو بروئنز اور وزیر صحت ڈینیل جانسن سمیت چار دیگر وزراء نے وولکیمپ کے استعفیٰ فوراً بعد استعفیٰ دے دیا۔