اپنی جان کے تحفظ کے لئے"اسرائیل کا سفر نہ کریں"، نصر الدین عامر کی نصیحت
14
M.U.H
18/05/2025
یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں واقع اہم صیہونی اہداف کے خلاف میزائل داغے جانے اور مقبوضہ یافا (تل ابیب) کے اللد (بن گورین) ایئرپورٹ پر پروازوں کی دوبارہ معطلی کے بعد یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے نائب سربراہ شعبہ اطلاعات نصرالدین عامر نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں بن گورین ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ تمام دیگر ایئرپورٹ بھی اب سے "غیر محفوظ" ہیں!! سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں نصر الدین عامر نے لکھا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف انسانیت سوز حملوں میں شدت آ جانے کے بعد، یمن نے بھی "مقبوضہ فلسطین کے تمام ہوائی اڈوں" کے خلاف فضائی محاصرے کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے!!
اپنے بیان میں نصرالدین عامر نے دنیا بھر کی تمام ایئر لائنز سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مسافروں کے تحفظ کے لئے مقبوضہ فلسطین کے ہوائی اڈوں کی جانب اپنی تمام پروازیں معطل کر دیں۔ انصار اللہ یمن کے مرکزی رہنما نے تاکید کی کہ غزہ کے خلاف جاری انسانیت سوز جنگ اور غیر انسانی محاصرے کے خاتمے تک یمنی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں گی!