صیہونی وزیر جنگ کی انصار الله کے سربراہ کو قتل کرنے کی دھمکی
17
M.U.H
17/05/2025
اسرائیل کے وزیر جنگ "یسرائیل کاٹز" نے دھمکی دی کہ اگر یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" نے تل ابیب پر اپنے میزائل حملے بند نہ کئے تو ہم ان کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" کو قتل کر دیں گے۔ یسرائیل کاٹز نے کہا کہ ہم اس سے قبل لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر الله" اور فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل هنیه" و "یحییٰ سنوار" کو بھی شہید کر چکے ہیں۔ صیہونی وزیر جنگ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ جس طرح ہم بتا چکے ہیں کہ اگر حوثیوں نے اسرائیل پر اپنے میزائل حملے جاری رکھے تو ہم انہیں شدید نقصان پہنچائیں گے۔ ہم حوثیوں کے سربراہ کو ویسے ہی نشانہ بنائیں گے جیسے ہم نے غزہ میں "محمد الضیف"، یحییٰ سنوار، بیروت میں سید حسن نصر الله اور تہران میں اسماعیل ھنیہ کو نشانہ بنایا۔