غزہ، اسرائیلی حملوں میں یحیی السنوار کے بھائی خاندان سمیت شہید
15
M.U.H
18/05/2025
فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید یحیی السنوار کے ایک بھائی ڈاکٹر زکریا السنوار بھی شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں حماس کے شہید رہنما یحیی السنوار کے بھائی ڈاکٹر زکریا السنوار، غزہ کے النصیرات کیمپ پر گذشتہ شب کی انسانیت سوز اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے۔ فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں جدید و عصری تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر زکریا السنوار، غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع النصیرات کیمپ میں واقع "خیمہ بستی" پر سفاک اسرائیل کی انسانیت سوز بمباری کے باعث "اپنے خاندان سمیت" شہید ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ النصیرات کیمپ غزہ کی پٹی میں سب سے زیادہ گنجان آباد فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے کہ جسے غاصب اسرائیلی کی جانب سے بارہا انسانیت سوز بمباری کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔