سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق جدید فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز کی فضاوں میں یک MQ-1 ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ چند لمحے قبل ایک جدید MQ-1 ڈرون کو سپاہ کی فضائی و خلائی فورس کے جدید فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز کے آسمان پر ٹریک کرکے تباہ کر دیا۔
سپاہ پاسداران کے مطابق یہ کارروائی ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے کنٹرول میں انجام دی گئی۔