جنوبی سعودی عرب میں دھماکوں کی آوازیں، الرٹ سسٹم فعال
47
M.U.H
14/09/2026
یمن کی جانب سے میزائل داغے جانے کی اطلاعات کے بعد ابہا اور خمیس مشیط میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ چار علاقوں میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
عرب ذرائع ابلاغ نے جنوبی سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ہنگامی صورتحال کی خبر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد ابہا اور خمیس مشیط میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے خمیس مشیط، نجران، جازان اور ابہا میں ابتدائی انتباہی نظام فعال کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ان علاقوں میں الرٹ سسٹم بیک وقت اور مسلسل فعال ہوئے، جبکہ ابہا اور خمیس مشیط میں دوسری مرتبہ خطرے کا انتباہ جاری کیا گیا۔