امریکہ کا تاریخ میں پہلی بار F 35 کے نشانہ بننے کا اعتراف
11
M.U.H
19/03/2026
امریکہ کے نیوز چینل سی این این اور سینٹ کام کے ترجمان نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کی دفاعی افواج نے ایک F-35 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینٹ کام کا دعویٰ ہے کہ یہ طیارہ نشانہ لگنے کے بعد ایک امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کر گیا۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے F-35 کے نشانہ بننے کا اعتراف کیا ہے۔ درحقیقت، یہ پانچویں نسل کا امریکی جنگی طیارہ تکنیکی اور حکمت عملی کے لحاظ سے امریکہ کی فوجی اور ٹیکنالوجی کی عزت و آبرو (ناموس) تصور کیا جاتا ہے۔
امریکی F-35 طیاروں کی ٹیکنالوجی پر فخر کرتے ہوئے اسے دنیا میں اپنی تکنیکی برتری کی اہم ترین علامات میں سے ایک قرار دیتے تھے، یہاں تک کہ یہ کہتے تھے کہ کوئی دوسرا ملک اس ٹیکنالوجی کے سائے تک نہیں پہنچ سکتا۔ امریکیوں نے دنیا کے چند ممالک کے علاوہ اس جنگی طیارے کو کسی اور ملک کو نہیں بیچا اور اسے دنیا میں اپنی فوجی اور سیاسی حکمت عملی کی برتری کے طور پر برقرار رکھا ہوا تھا۔ ایران کے دفاعی میزائل کا امریکہ کے اس فوجی اثاثے (ناموس) کو نشانہ بنانا دنیا کی فوجی نظام میں قطعی تبدیلی کا ایک اور پہلو ہو سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز کی ذہانت سے کنٹرول میں امریکہ کی ذلت، کئی F-15 طیاروں اور کئی امریکی ٹینکرز کی تباہی کے بعد، دفاعی نظام کا F-35 کا کامیاب مقابلہ دنیا کی فوجی مساوات میں ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔ اس جنگ کے بعد امریکہ کبھی بھی اپنی سابقہ پوزیشن حاصل نہیں کر پائے گا۔ پرانا ہالی ووڈی نظام، حقیقت کی اس عظیم دیوار سے ٹکرا گیا ہے جس کا نام ایران ہے، اور اب یہ نظام بدل رہا ہے۔