حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس کارروائی میں گائڈڈ میزائل استعمال کئے گئے اور براہ راست ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ اس کے جاں بازوں نے سرحدی علاقے العدیسہ میں شام ساڑھے پانچ بجےغاصب فوجیوں کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا ہے۔
ادھر المیادین چینل نے رپورٹ دی تھی کہ اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے بھی اعتراف کیا تھا کہ حزب اللہ کے 6 ڈرون طیاروں نے الجلیل علاقے پر حملہ کیا ہے۔