ہم اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے:اردن
5
M.U.H
02/02/2026
اُردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ایمن الصفدی" نے کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پُرسکون فضاء کے قیام کے لئے ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔ ایمن الصفدی نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایرانی ہم منصب "سید عباس عراقچی" کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امان کا یہ ٹھوس موقف ہے کہ وہ کسی بھی ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی کو درست نہیں سمجھتا۔ انہوں نے کہا کہ اُردن کسی بھی نئی علاقائی محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا اور نہ ہی ایران کے خلاف کسی کو اپنی سرزمین استعمال کرنے دے گا۔ ہم اپنی فضائی حدود کی ایسی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن طور پر مقابلہ کریں گے جو اُردن کے شہریوں کی سلامتی اور جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہو۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے اُردن کے اس موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لئے اُردن کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ آخر میں دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ علاقائی واقعات پر سفارتی رابطوں اور مشاورتوں کو جاری رہنا چاہئے۔