روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے آج خبردار کیا ہے کہ اگر روس پر ٹام ہاک میزائل سے حملہ کیا گیا تو اس کا ردعمل شدید اور سخت ہوگا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے آج خبردار کیا ہے کہ اگر روس پر ٹام ہاک میزائل سے حملہ کیا گیا تو اس کا ردعمل شدید اور سخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کو ایسے میزائل فراہم کرنا تناؤ کو مزید بڑھانے والا اقدام ہے جو خطے میں کشیدگی بڑھا سکتا ہے۔
ولادیمیر پوٹن نے امریکی پابندیوں پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہیں، مگر روس کی معیشت پر اس کا اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ روس کبھی دباؤ میں آ کر رعایت نہیں دے گا اور اپنے وقار اور قومی مفادات کا تحفظ کرے گا۔
روسی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بوداپسٹ اجلاس کی پیشکش پر بھی کہا کہ بغیر تیاری اجلاس میں شرکت غلط ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی نئی پابندیاں روس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہیں، تاہم روس مذاکرات جاری رکھنے اور مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔