سیکریٹری جنرل حزب اللہ: ہم دشمن کی جارحیت پر ہمیشہ خاموش نہیں رہیں گے
19
M.U.H
29/06/2025
تہران:حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم دشمن کی جارحیتوں پر ہمیشہ خاموش رہیں گے، غلطی پر ہیں
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے اور اس کو شکست دینے پر قادر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نبطیہ پر حملہ نا قابل قبول ہے اور حکومت لبنان کو اس حوالے سے اپنے فریضے پر عمل کرنا چاہئے ۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہیات منا الذلہ ہماری جماعت کا سلوگن ہے، تم پہلے ہمیں آزما چکے ہو، ہم ہمیشہ خاموش نہیں رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ جب انتخاب کا وقت آئے گا تو ہم صرف عزت وسربلندی کی راہ کا انتخاب کریں گے اور کامیاب و فتحمند ہوں گے۔ ہم تمھیں دکھائيں گے کس طرح فتحمندی حاصل کرتے ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اگر پہلے دن کامیابی نہ ملے تو بعد کے دنوں میں یقینا ملے گی کیونکہ ہم فتحمندی اور شہادت دونوں حالت میں کامیاب ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جب تک سامنے والا کمزور رہتا ہے اس وقت تک اسرائیل کی جارحیت اور توسیع پسندی جاری رہتی ہے۔