نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف تل ابیب میں عوام سڑکوں پر
20
M.U.H
29/06/2025
صیہونیوں نے تل ابیب میں ایک بڑا مظاہرہ کرکے حماس کے ساتھ جنگ بندی اور صیہونی قیدیوں کے واپسی کا مطالبہ کیا۔ صیہونیوں نے بنیامین نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کے خلاف نعرے لگا کر کہا کہ غزہ میں جنگ طولانی ہونے سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا عمل مزید تاخیر کا شکار ہوگا۔
مظاہرین نے حکومت کے عہدیداروں کی رہائشگاہوں اور دفاتر کے سامنے مظاہرہ کرکے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لئے فوری جنگ بندی پر زور دیا اور دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو بیت المقدس سمیت دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کے مظاہرے کئے جائيں گے ۔